پی ٹی آئی کی بلے کے کیس کو بھی مخصوص نشستوں کے کیس کے ساتھ سننے کی استدعا

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے بلے کے نشان کے خلاف فیصلے پر نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیااور بلے کے کیس کو بھی مخصوص نشستوں کے کیس کے ساتھ سننے کی استدعا کی ہے ۔پی ٹی آئی نے بلے کے نشان کیس کی نظرثانی درخواست فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا مقدمہ زیر سماعت ہے، بلے کے نشان کا کیس مخصوص نشستوں کے معاملے سے جڑا ہوا ہے، استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں کیسز ایک ہی بنچ کے سامنے مقرر کئے جائیں۔

Comments are closed.