پنجاب حکومت کا 30ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے 30ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تعلیمی معیارکو بہتربنانے اوراْساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر تعلیم کو نئے اْساتذہ کی بھرتیوں کا ٹاسک دے دیا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دور میں 46 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے، اْساتذہ کی کمی کے باعث 7سال کے بعد بھرتی کا عمل دوبارہ شروع ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اساتذہ کی بھرتی کا عمل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، سرکاری سکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی۔ کوشش ہے کہ بھرتیوں کا عمل گرمیوں کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائیگا۔

Comments are closed.