بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی

راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی ہے اس حوالے سے سات رکنی کمیٹی بناد ی جو پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی ،کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے، جس میں اسد قیصر، حامد خان، شہر یار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔اس وقت پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی تعداد 220 ہوگئی،شاندانہ گلزار خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا گیا،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا،کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو اس پر فیصلہ کریں گے۔

Comments are closed.