کوئی فاروڈ بلاک نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے ،تحریک انصاف
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کسی بھی فاروڈ بلاک کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے جماعت میں صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے ۔ سپریم کور ٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے ہم بانی پی ٹی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں ہے یہ جماعت صرف عمران خان کو بلاک ہے ۔ انہوں نے کہا ہر ایک کو اختلاف کا حق ہے۔ اور اختلاف کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ اپنا فاروڈ بلاک بنا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا عمر ایوب واقع کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جارہا ہے۔ فواد چودھری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔ اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناوٴ کرتے ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ان کی اکنامک پالیسی ان کو ہی فائدہ دے گی ۔ اور آج پٹرول بم اسی با ت کا ثبوت ہے ۔ عوام اس حکومت پر نہیں عمران خان پر اعتماد کرتی ہے ۔ اس حقیت کو مان لینا ہی سب کے بہترین مفاد میں ہے ۔
آج مالی سال کا پہلا دن ہے اور عوام پر پٹرول بم گرا دیا ۔ تنخواہ دار طبقہ ٹیکسز کے بوجھ تلے دب گئے ہیں ۔ کرائے سمیت ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئیں ، ابھی یہ بجٹ کا پہلا دن ہے ۔ انہوں نے اپنی جیبیں بھرنی ہیں ، یہ ہر بار امیر ترین ہوتے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کورونا کے باوجود ملک ترقی کررہا تھا ۔ آج جو پٹرول اور ڈالر کی قیمت ہے ، ہمارے دور میں سو گنا کم قیمتیں تھیں۔ لوگوں سے سوال کریں کہ مہنگائی میں کیسے گزارا ہورہا ان کا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ د ئیے ۔ آج مہنگائی کا جو عالم ہے ، عوام اس صورتحال میں ان پر نہیں بانی پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہیں ۔ عوام جس کو ووٹ دے ادھر جانے دیا جائے ۔ انہوں نے کہا مخصوص نشستوں میں بھی ان کا حق بنتا ہے جن کو ووٹ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں ہے ، حکومت چھوڑ دینی چاہیے ۔ اکنامکس منیجمنٹ یہ ہے امیر پر ٹیکس عائد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا امید ہے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی،پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کورٹ میں کوئی آئینی شق نہیں بتائی،فیورٹ جماعتوں کو سیٹیں بانٹ دی گئی۔الیکشن کمیشن کے وکیل کے پاس سوالوں کے جواب ہی نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن بس چند سیاسی جماعتوں کی پارٹی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا عوام کا بیڑہ غرق مزید نہ کریں۔ بھاری بھرکم گیس، بجلی بلوں سے عوام تنگ آچکی ہے۔معزز ججز سے اپیل ہے میرٹ پر فیصلہ دے۔ انہوں نے کہا یہ کیس مخصوص نشستوں کا نہیں جمہوریت کی پاسداری کو بچانے کا ہے۔ انہوں نے کہا خواتین کی حق پر ڈھاکہ ڈالا جارہا ہے۔
Comments are closed.