خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے:بلاول بھٹو

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخواہ میں آزاد صحافت پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے متاثر صحافی اپنے خلاف ہونے والے مظالم کا ذمہ دار خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور حکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافیوں پر مظالم کے ذریعے صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے پی ٹی آئی آزاد صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے اقتدار کے لیے ہمیشہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہیں اقتدار کی خاطر گرنے کے لیے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں خیبرپختتونخواہ میں صحافیوں پر مظالم کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی صحافی برادری کے ساتھ ہے پاکستان پیپلز پارٹی آزادیِ صحافت میں یقین رکھتی ہے، کسی کو صحافت کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گیخیبرپختونخواہ میں صحافیوں کے تحفظ اور صحافت کی آزادی کے لیے متعلقہ ادارے اور پارلیمان اپنا کردار ادا کریں۔

Comments are closed.