اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے قیام کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے قیام کیلئے اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کیلئے ٹی او آراوز طے کریگی۔ممکنہ اتحاد کی صورت میں اسٹیرنگ کمیٹی احتجاجی تحریک سے متعلق حکمت عملی مرتب کرے گی۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی ہی جلسے،جلوس کے لئے جگہ اور وقت کا تعین کرے گی، اسٹیرنگ کمیٹی میں پانچ اراکین تحریک تحفظ آئین پاکستان جبکہ پانچ جے یو آئی ف سے ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کیلئے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے ملاقات میں ہوگا،تحریک تحفظ آئین پاکستان اور مولانافضل الرحمان کے مابین ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے۔
Comments are closed.