تاجکستان میں استقبال سے ایسا لگا اپنے ایک گھر سے دوسرے گھر آئے ہیں، وزیراعظم
دو شنبہ(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان میں جس گرم جوشی کے ساتھ استقبال ہوا ایسا لگتاہے ہم اپنے ایک گھر سے دوسرے گھر آئے ہیں ، آج ہم نے بہت سے معاہدوں پر دستخط کئے ،دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط سے ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ،تاجکستان سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پر امید ہیں ،تاجکستان سے ویزوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ،چینی صدر سے جلد دوشنبے میں ملاقات ہو گی ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے ،خطے میں امن کے بغیر ترقی کا خواب پورا کرنا نا ممکن ہے ۔ دوشنبہ تاجکستان کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تاجکستان میں ہر طرف ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک گھر سے دوسرے گھر میں آئے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنیں گے، تاجکستان کیساتھ سمجھوتوں پر دستخط سے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ زراعت، صحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے کام کریں گے، تاجکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے، پاک۔ تاجک تجارتی حجم ہمارے قریبی تعلقات کا آئینہ دار نہیں، تجارتی حجم میں اضافے کے لیے ہمیں سالانہ بنیادوں پر اہداف کا تعین کرنا ہوگا، تاجکستان کے لیے کراچی بندرگاہ سے براستہ افغانستان اشیا کی نقل و حمل ہورہی ہے، چاہتے ہیں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ریل اور روڈ نیٹ ورک مربوط ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے ،خطے میں امن کے بغیر ترقی کا خواب پورا کرنا نا ممکن ہے
Comments are closed.