عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ سے بری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سمیت دیگر کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ سے بری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، بریت پر محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے سنایا، اپنے فیصلے میں عدالت نے پی ٹی آئی قائد عمران خان ، وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مقدمے سے بری کردیا، اس کے علاوہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹر فیصل جاوید خان اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو بھی بری کر دیا گیا جب کہ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رکن قومی اسمبلی خرم نواز کو بھی مقدمے سے بری کردیا۔

Comments are closed.