ممکنہ مون سون بارشیں،پاسکو کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی نے مون سون کے دوران پاسکو کے ادارے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر کی سربراہی میں بارشوں اور سیلاب کی پیشگوئی کے پیش نظر اہم اجلاس ہوا ،پاسکو کے گندم کے ذخائر کو محفوظ بنانے اور پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں وفاقی سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی ڈاکٹر محمد فخر عالم اور ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ نے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں پاسکو حکام نے وفاقی وزیر کو بارشوں اور سیلاب کی پیشگوئی کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ،وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی افت سے نمٹنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں،پاسکو کے گندم کے زخائر کو محفوظ بنانے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر موثر اقدامات کو یقینی بنا ئیں
،پاسکو کے تمام گودواموں کو بارشوں سے محفوظ بنانے کیلیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دیں ،نشیبی علاقوں میں موجود گوداموں کو بارش کے پانی سے محفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کو یقینی بنا ئیں،تمام سنٹر انچارج کی زیر نگرانی مربوط ٹیمیں تشکیل دی جایں ،این ڈی ایم اور پی ڈی ایم کے ساتھ پاسکو کے آفسیر مکمل رابطے میں رہیں ،جو موسم کی صورت حال کے پیش نظر مانیٹرنگ کو یقینی بنایں گے ،انکا مزید کہنا تھا کہ تمام سنٹر انچارج موسم کی صورت حال سے باخبر رہنے کیلیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ ڈاوٴن لوڈ کریں ،بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کیلیے واٹر پمپ اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں،کسی بھی ناگہانی افت سے نمٹنے کیلیے پاسکو کا عملہ الرٹ اور تیار ہے ، بارشوں کی صورت میں لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی کڑی نگرانی کی جائے گی،پاسکو کے گندم کے گوداموں کو بارشوں سے محفوظ بنانے کیلئے تمام تر وسایل بروئے کار لا ئیں گے ،کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
Comments are closed.