بجلی کا شارٹ فال6ہزار832میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(آن لائن)بجلی کا شارٹ فال6ہزار832میگاواٹ تک پہنچ گیا،پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار700 میگاواٹ ہے،بجلی کی پیداوار 19 ہزار 668 میگاواٹ ہے،پن بجلی ذرائع سے 6ہزار520 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 650 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار878 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے1080 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے194بگاس سے 124اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 2 سو22 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Comments are closed.