عمران خان کی جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست،متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری دفاع ،محکمہ داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی اور تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو پارٹی رہنماوں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی
Comments are closed.