قومی اسمبلی سے پاس کی گئی امریکہ مخالف قرارداد زیر غور ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے پاس کی گئی امریکہ مخالف قرارداد زیر غور ہے ۔ پاکستان اور امریکہ کے متعدد چینلز پر رابطے ہیں ، دونوں ملک مختلف امور پر ایک دوسرے کے موقف کو سمجھتے ہیں ۔ پاکستان اکتوبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو چیئر کرے گا ۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا وزیراعظم شہباز شریف قازقستان میں دورے پر موجود ہیں۔اسحاق ڈار اور دیگر کابینہ کے ارکان بھی ان کے ہمراہ ہ ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ 2024 شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعلقات کے لیے اہم ہے، پاکستان ایس سی او کی ہیڈ آف سٹیٹ کی میٹنگ کی میزبانی رواں سال اکتوبر میں کرے گا۔سمٹ ایس سی او طریقہ کار کے مطابق ہو گی۔ ہم دعوت نامے ایس سی او رکن ممالک کے تمام سربراہان کو بطور ایس سی او چئیر دیں گے۔

ترجمان نے کہا وزیراعظم نے تاجکستان کا بھی سرکاری دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے تاجک صدر ، تاجک وزیر اعظم اور مجلس نمائندگی کے چیئرمین سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ فریقین نے 9 معائدوں پر دستخط کیے، جس میں ایو ی ایشن، تعلیم وغیرہ شامل ہے۔ فریقین نے سٹرٹیجک پارٹنرشپ ایگریمنٹ پر بھی دستخط کیے۔ ترجمان نے کہا پاکستان اور بھارت نے رواں ہفتے قیدیوں کی تفصیلات کا ایک دوسرے کے ساتھ تباد لہ کیا ۔ قومی اسمبلی سے امریکی مخالف قراداد زیر غور ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مختلف معاملات پر رابطہ رکھتے ہیں۔ اور ایک دوسرے کے موقف کو سمجھے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ قراردادوں کے حوالے سے بھی پاکستان اور امریکہ رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت, برابری و مساوات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ۔

Comments are closed.