وزیر اعظم پی آئی اے کی جلد از جلد نجکاری چاہتے ہیں، مزید تاخیر نہ کی جائے،عبدالعلیم خان

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پی آئی اے کی جلد از جلد نجکاری چاہتے ہیں، مزید تاخیر نہ کی جائے، پرائیویٹائزیشن کمیشن پیشکش دینے والے اداروں سے مکمل تعاون کرے۔گزشتہ روز پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈکا 220واں اعلیٰ سطح اجلاس وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی صدارت ہوا ۔جس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری کے لئے تمام” سٹیک ہولڈرز "کو آن بورڈ رکھا جائے،پرائیویٹائزیشن کمیشن حکومت پر انحصار کم کر کے مالی طور پر خود مختاری حاصل کرے،پرائیویٹائزیشن کمیشن مزید اداروں کی نجکاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے

، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کی پیش رفت پر تفصیلی غور و خوض، شارٹ لسٹڈ کمپنیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔بریفننگ میں بتایا گیاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے خزانہ، قانون، ایوی ایشن اور دیگر اداروں سے رابطے میں ہیں،اداروں کی نجکاری کے لئے غیر ملکی انٹرنیشنل میڈیا میں اشتہارات بھی دئیے گئے ہیں۔پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈکے ممبران کی 218ویں اور 219ویں اجلاس کی کارروائیوں کی منظوری دی گئی ۔ پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری دیدی، سفارشات بھجوادی گئیں ۔ پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں نجکاری کے لئے پیش مختلف اداروں کی پیش رفت پر غور وخوض کیا گیا ۔

Comments are closed.