اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ نے یو آئی ف کے رہنماء حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 10 جولائی کو سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ نادرا نے جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ غیرملکی ہونے پر منسوخ کر دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ منسوخی کالعدم قرار دیتے ہوئے بحال کرنے کا حکم دیا تھا: نادرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
Comments are closed.