وفاقی حکومت نے صوبوں کی سوشل میڈیا بندش کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کر دی، فیس بک ،ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپیلی کیشنز بند نہیں ہوں گی،موبائل سگنلز بھی صرف ان جگہوں پر بند ہونگے جہاں جلوس اور مجالس ہونگی۔وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔وفاقی حکومت نے ہدایات دی ہیں کہ سکیورٹی کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے۔وفاقی حکومت کو مختلف صوبوں کی طرف سے 6ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کی تجویز بھجوائی گئی تھی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت کو پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں میں محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران صوبے میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی جس کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا۔مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 6 سے11محرم الحرام تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز معطل کی جائیں۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام ، یو ٹیوب، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کی سروسز معطل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔خط میں یہ بھی کہا گیا تھاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 5 روز کے لیے بند کیے جائیں، سوشل میڈیا اکاوٴنٹ بند کرنے کی تجویز کیبنٹ کمیٹی نے پاس کی ہے، کابینہ کمیٹ لاء اینڈ آرڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے منظوری دی، اس تجویز کا مقصد توہین آمیز، غیر مصدقہ اور فرقہ وارانہ مواد کو پھیلنے سے روکنا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے سے چیئرمین پی ٹی اے، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جیز اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی آگاہ کر دیاتھا۔

Comments are closed.