پانچ سالوں میں اخبارات اور ٹی وی چینلز کو 15 ارب کے اشتہار دیئے گئے

:اخبارات کو9 ارب اور ٹی وی چینلز کو6 ارب کے اشتہار دیئے گئے،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،عطاء تارڑ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے ایوان بال کو بتایا ہے کہ گذشتہ 5سالوں کے دوران اخبارات کو 9ارب جبکہ ٹی وی چینلز کو 6ارب روپے کے اشتہارات دئیے گئے ہیں۔جمعہ کو سینیٹر سرمدعلی خان نے ضمنی سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اخبارات اور ٹی وی چینلز کو اشتہارات دینے کا کیا طریقہ کار ہے انہوں نے کہاکہ تیس سال پرانے طریقہ کار سے اشتہارات دئیے جارہے ہیں کیا وزارت اطلاعات اس طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اشتہارات کے حوالے سے 2022کی پالیسی ہے تاہم الیکٹرانک میڈیا کو ریٹنگ کے حوالے سے اشتہارات دئیے جاتے ہیں اور ریٹس طے کئے جاتے ہیں

انہوں نے کہاکہ اس وقت کسی بھی ٹی وی چینل کے اشتہار بند نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ اخبارات کے حوالے سے اے بی سی کا ادارہ قائم ہے اور گذشتہ 5سالوں کے دوران 9ارب جبکہ ٹی وی چینلز کو 6ارب کے اشتہارات ملے ہیں انہوں نے کہاکہ نیوز پرنٹ پر 10فیصد ٹیکس ڈیوٹی کو ختم کیا ہے اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے پالیسی کو مذید موثر بنانے کی ضرورت ہے

Comments are closed.