اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں آج سے آپریشنل ہو جائیں گی،اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں الیکٹرک بسیں آج سے آپریشنل ہوجائیں گی انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 30بسیں منگوائی گئی ہیں جبکہ اگلے چھ ماہ میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں سینیٹر فوزیہ ارشد کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ یہ منصوبہ دو سالوں میں مکمل ہوگا نادرہ سے متعلق سینیٹر فوزیہ ارشد نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ نادرہ کے دفاتر یونین کونسل کی سطح تک بنانے کا منصوبہ ہے یا نہیں کیونکہ عوام کو شدید مشکلات ہوتی ہیں

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور نے کہاکہ پہلے فیز میں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور یہ پہلے مرحلے میں 1150یونین کونسلوں کی سطح پر دفاتر بنائے جائیں گے جبکہ دوسرے فیز میں 6ہزار یونین کونسل اور اس کے بعد 5ہزار 500یونین کونسلوں میں نادرہ سنتڑز قائم ہونگے جہاں پر تین طرح کی سہولیات کارڈ کی تجدید،برتھ سرٹیفیکیٹس اور فارم ب بنائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ بعض علاقوں میں نادرہ اہلکاروں کو موٹر بائیکس دئیے گئے ہیں جس پر وہ ان افراد تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں جو معذور ہوتے ہیں سینیٹڑ دنیش کمار کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ موٹر بائیکس صرف ضرورت کے وقت استعمال کئے جاتے ہیں اور یہ صرف ان افراد کیلئے ہے جو معذور ہوں یا ضعیف ہوں یہ سروس پورے ملک میں نہیں ہے انہوں نے کہاکہ یونین کونسل کا انتخاب آبادی کے تناسب سے کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں زیادہ آبادی والے علاقوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔۔۔۔

Comments are closed.