190ملین پاؤنڈ کیس،اعظم خان،پرویز خٹک،زبید ہ جلال بطور گواہ طلب
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190ملین پا?نڈ کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان،سابق وزیر دفاع پرویز خٹک ،سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ طلب کرلیا،بانی چیئرمین پی ٹی ائی کے خلاف اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ وکلاء صفائی عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور بنی گالہ کے پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ پیش ہونے کے نوٹسز جاری کر دئیے۔سماعت کے دوران ریفرنس کے 3گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ ایسٹ ریکوری یونٹ کے غلام حیدر، ڈی سی ایف بی ار محمد علی تاج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسر عظیم کے بیان پر بھی جرح مکمل کر لی گئی۔ریفرنس میں استغاثہ کے 30گواہان کی شہادت پر جرح مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.