ستمبر میں بڑی تحریک کا آغاز ہوگا،فواد چوہدری

اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ستمبر تک ایک بڑی تحریک کا آغاز ہو جانا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنے والوں کی مہنگائی کی وجہ سے کمر ٹوٹ گئی ہے، اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی کو جو اتحاد کا مینڈیٹ دیا گیا ہے اس کو پورا ہونے دیا جائے اور ان پر اعتماد کیا جائے، پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو پاسپورٹ سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، میں نے سی پیک کی کانفرنس میں جانا ہے اور مجھے پتہ چلا کہ میرا نام ای سی ایل میں ہے، عدالت میں استدعا کی ہے کہ دو دن چائنہ جانے کی اجازت دی جائے،عدالت نے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں امید ہے اجازت مل جائے گی۔

Comments are closed.