ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت گرانے پرملک کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑی،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کے دن 1977 میں ایک آمر نے ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم کی حکومت پر شب خون مارا۔ا سانحہ 5 جولائی کی برسی پر پیغام میں بلاول کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت گرانے کے نتیجے میں ملک کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ،اس سیاہ دن نے قوم کو انتہا پسندی، دہشت گردی اور کلاشنکوف و منشیات کی مصیبتوں سے دوچار کیا،اس سیاہ دن نے ملک کو ایسی مصیبتوں کے سامنے لا کھڑا کیا، جن سے ہم آج بھی نبرد آزما ہیں،بے پناہ مصائب برداشت کرنے کے باوجود، ہمارے درمیان اب بھی کچھ لوگ آمریت کے حامی ہیں،وہ لوگ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لئے ہر وقت تاک میں رہتے ہیں

،جنرل ضیاء نے جمہوریت پسندوں، لبرلز اور محب وطن لوگوں کے خلاف بربریت کو بے لغام کر رکھا تھا،جمہوریت پسندوں کو قید و بند اور کوڑے کی سزائیں، اور جلاوطنی کے علاوہ پھانسیاں دی گئیں،آج کے نوجوان ضیاء دور میں جیالوں کو درپیش مشکل حالات کا تصور بھی نہیں کرسکتے،گھناوٴنے انتقامی کارروائیوں اور آمرانہ حکومت کی دہشت گردی کے باوجود پاکستانی عوام اور جیالوں کا عزم و جذبہ غیر متزلزل رہا،جیالے ثابت قدم رہے اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اٹل ارادے اور حوصلے کے ساتھ لڑتے رہے،انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت ہے تو یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے،آج قوم جمہوریت کی خاطر بے پناہ مصائب برداشت کرنے والوں کی قربانیوں کو یاد کرتی ہے،آج ہم ان اقدار کی پاسداری کے عزم کی تجدید کرتے ہیں جن کے لیے شہید بھٹو اور دیگر لوگوں نے بہادری سے جدوجہد کی،آئیے ہم ایک جمہوری، ترقی پسند اور منصفانہ پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھ کر اْن کی لیگیسی کو خراج عقیدت پیش کریں۔

Comments are closed.