جھوٹی گواہی پرویز خٹک کو صوبے میں رہنے کی جگہ نہیں ملے گی ،علی امین گنڈ ا پور
راولپنڈی (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ پرویز خٹک گواہی دینے جارہے ہیں ،ان کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اگر انہوں نے جھوٹی گواہی دی تو صوبے میں رہنے کی جگہ نہیں ملے گی ،وہ یہاں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ حکومت بیساکھوں کے سہارے بیٹھی ہے، نہ ہی آئین کو مان رہی ہے نہ عدالتوں کو، ملک میں سزاوجزا نہیں ہے۔عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز میں کچھ نہیں نکلا، ہم ہمیشہ شخصیات کی بات نہیں، اداروں کی بات کرتے ہیں
، نوازشریف اور آصف زرداری پر بھی پرچے ہیں ، تھانہ کینٹ میں لیگل طریقے سے نوازشریف کیخلاف پرچہ درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے مینڈیٹ واپس کریں۔ اگر بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال ہوئی تو یہ پوری قوم کی طرف سے بھوک ہڑتال ہوگی۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی گواہی نہ دیں ، اگر جھوٹی گواہی دی تو صوبے میں رہنے کی جگہ ملے گی نہ ہی پراٹھے کھاسکیں گے اور نہ ہی سگریٹ پینے کے قابل رہیں گے ۔
Comments are closed.