نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کی اہلیہ نماز جنازہ کے بعد میڈیا ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک
اسلام اباد(آن لائن) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی کی اہلیہ کی نماز جنازہ میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں، صحافیوں،سول سوسائٹی کے کارکنوں وکلاء اور میڈیا ٹاؤن کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کی اہلیہ محترمہ جمعہ کے روز اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں وفات پاگئی تھیں‘ مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں‘ نماز جنازہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک،سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین،آر آئی یو جے کے سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی نیشنل پریس کلب اسلام اباد کے سابق صدر انور رضا،سیکرٹری خلیل راجہ،آر آئی یوجے کے سابق صدور عامر سجاد سید علی رضاعلوی عابد عباسی پریس کلب کے فنانس سیکرٹری وقار عباسی نائب صدر این پی سی احتشام الحق راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران غفران چشتی علی اختر۔ سابق صدر پی آر اے صدیق ساجد سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر چیمبرز آف کامرس اسلام آباد کے راہنما خالد چوہدری‘سینئرصحافیوں نواز رضا جہانگیر منہاس ممبران گورننگ باڈی این پی سی عامر رفیق بٹ جعفر بلتی شہزاد چوہدری، مجاہد بھٹی عاصم قدیر رانا خواجہ نیر علی رانا مشتاق،سردار شاہد قربان ستی عزیز ملک سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں میڈیا ٹاؤن کے رہائشیوں اور عزیزو اقارب نے شرکت کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو میڈیا ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Comments are closed.