ایک بار آئین توڑنے پر سزائے موت دیدی جائے توکسی کو پھر جرأت نہ ہوگی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ایک بار آئین توڑنے پر سزائے موت دیدی جائے توکسی کو پھر جرأت نہ ہوگی، حالیہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے بھی آئین توڑا جس نے پہلے آئین توڑا پھر اس کی غلط تشریح کی۔یہاں اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے ملک میں بار بار آئین توڑا جاتا ہے اگر ایک مرتبہ کسی کو آئین توڑنے کے جرم میں آرٹیکل6کے تحت سزائے موت دے دی جائے تو دوبارہ کسی کو جرات نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے بھی آئین توڑا جس نے پہلے آئین توڑا پھر اس کی غلط تشریح کی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے اس کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا اور پھر کہا گیا کہ ہم نے تو نشان واپس لیا ہے پارٹی ختم نہیں کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نے ہمیشہ یہ کہا کہ میں مذاکرات کے لئے تیار ہوں لیکن ہمارا موقف ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے اورحکومت پہلے جعلی مقدمات واپس لے پھر مذاکرات ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہمارے خلاف عداری کے مقدمات درج کئے گئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں حتمی فیصلوں کا اختیار آج بھی عمران خان کے پاس ہے کیونکہ ہمارا لیڈ ر سابق چیئرمین ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں ن کہا کہ پارٹی اختلافات کے علاوہ بھی اس وقت پاکستان کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں

سابق چیئرمین یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے مسائل پر بات کی جائے اور بڑے قومی چیلنجز پر توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عزم استحکام پر بات ہوئی تھی کسی آپریشن پر کوئی بات نہیں ہوئی بھوک ہڑتال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر سابق چیئرمین نے جیل میں بھوک ہڑتال کی تو یہ صرف ان کی بھوک ہڑتال نہیں ہو گی بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے ووٹر اور سپورٹر بھوک ہڑتال کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت جو کام کر رہی ہے وہ آئیں کے خلاف ہے اور انصاف کے منافی ہے اس ملک میں سزا اور جزا نہیں ہو رہی ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی جیل میں قید ہیں انہوں نے کہا کہ اس قوم کو انصاف کہاں سے ملے گا ہماری لیگل ٹیم اس وقت عدالت میں ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا جلسہ ہو گا انتظامیہ کو چاہئیے اپنے حکم پر عمل درآمد کروائیں مریم نواز ایک خاتون ہے ہم نے لحاظ کیا اور ہمارے کلچر میں یہ نہیں ہے پوری قوم کو پتہ ہے کہ عدلیہ پر دباو ہے ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں موجودہ حکومت کندھوں پر ہیں،عدلیہ میں فئیر ٹرائل ہوا تو سب سامنے آئے گا۔پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑی ہے، ڈر کر پشتونوں کی ناک کاٹ دی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے نواز اور زرداری کے خلاف تھانہ کینٹ میں پہلے ہی ایک مقدمہ پڑا ہوا ہے خاتون وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی ہوگا۔

Comments are closed.