پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی اس کے صنعتی و تجارتی شعبوں کی مضبوطی پر منحصر ہے، ملک محمد احمد خان

لاہور (آن لائن) قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ کے 30ویں یوم تاسیس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سینیٹر ظفر اقبال چوہدری چیئرمین پاکستان انڈسٹریل ٹریڈرز ایسوسی ایشن ایشنز فرنٹ، لاہور چیمبر آف کامرس کیسابق صدورسہیل لاشاری، نعمان کبیر، ملک طاہر جاوید، شفقت محمود، نائب صدر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، حفیظ اللہ نیازی، سید حسن مرتضیٰ، خواجہ کاشف سمیت دیگر سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے پی آئی اے ایف کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ PIAF کاروباری ماحول کو سازگار بنانے، تجارت کے فروغ اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی اس کے صنعتی و تجارتی شعبوں کی مضبوطی پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر ملکر قابو پا سکتے ہیں۔پنجاب حکومت کاروباری کمیونٹی کی حمایت اور تقویت کے لئے پرعزم ہے۔ ایک مستحکم صنعتی شعبہ مضبوط معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ کاروبارمیں آسانی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حکومت ان منصوبوں کی حمایت کے لئے تیار ہے جو صنعتوں کے فروغ اور تجارتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ہیں۔ لاہور چیمبر ملک میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے ساتھ معاشی استحکام کبھی نہیں آ سکتا۔

Comments are closed.