پاکستان آرمی کا کے ٹو بیس کیمپ سے کامیاب ریسکیو مشن‘کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا
راولپنڈی(آن لائن)پاکستان آرمی نے کے ٹو بیس کیمپ سے کامیاب ریسکیو مشن کرتے ہوئے نامور کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا۔بین الاقوامی سطح پر نامور پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو بگڑتی صحت کے پیش نظر کے ٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کیا گیا ۔نامور پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ بین الاقوامی سطح کی، کے ٹوکی کوہ پیمائی کا حصہ تھیں ۔وہ پاکستان اور اٹلی کے کوہ پیماؤں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ تھیں ۔ثمینہ بیگ کو 5 جولائی 2024 کو صحت کی سنگین حالت کے پیش نظر کوہ پیما مشن چھوڑنا پڑا ۔ابتدائی طور پر ثمینہ بیگ کو K2 بیس کیمپ منتقل کیاگیا جہاں سے انھیں گھوڑے پر واپس اسکولی لے جایا گیا۔پاکستان آرمی ایوی ایشن کی ریسکیو کیلئے تیار فلائٹ موسم کی خرابی کی وجہ ممکن نہ ہوسکی۔ ثمینہ بیگ کواسکولی سے آج صبح 10 بجے کے قریب بذریعہ سڑک منتقل کرنا شروع کیا گیا۔ اونچائی کم ہونے سے ثمینہ بیگ کی صحت میں بہتری آئی ہے جبکہ پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی سی ایم ایچ سکردو میں تیار ہے ۔ ثمینہ بیگ کی اسکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ انکی صحت کی حالت کا جائزہ لینے پر کیا جائے گا۔
Comments are closed.