پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم
کراچی (آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتوار کو کراچی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، جام کمال خان، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، قیصر احمد شیخ، گورنر سندھ کامران جان ٹیسوری، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، چیئر مین ایف بی آر، چیئرمین کے پی ٹی۔پی این ایس سی۔پورٹ قاسم اتھارٹی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔وزیراعظم ہاؤس پریس ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو کراچی پورٹ ٹرسٹ آمدپر بندرگاہوں اور نیشنل فلیگ کیرئیر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. آس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے. حال ہی میں اپنے دورہ قازقستان کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وسط ایشیائی ممالک کے رہنماوٴں سے ملاقات ہوئی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندری تجارت کا سب سے موزوں راستہ فراہم کرتا ہے.وسط ایشیائی ریاستوں نے تجارت کیلئے پاکستان کی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے.انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں میں جدید نظام اور ان تک رسائی میں مزید بہتری ہے پاکستان اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے.
کراچی میں موجود بندرگاہوں کی ترقی سے ویلیو ایڈیشن کی صنعت سے برآمدات میں اضافہ کریں گے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جدید آلات و مشینری کی تنصیب سے کسٹمز کلیئرینس کے وقت کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بندرگاہوں پر اسکیننگ کی جدیدمشینری کی جلد تنصیب یقینی بنائی جائے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ بندرگاہوں کی استعداد سے مکمل فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں. وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ تک اور اس سے سامان کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے لیاری ایکپریس وے کو کارگو ٹریفک کیلئے 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے.سامان کی ترسیل کو مزید بہتر بنانے کیلئے ملیر ایکسپریس وے کو بندرگاہ سے جوڑا جائے. وزیرِ اعظم نے مذید کی کہ کراچی پورٹ تک اور اس سے ریل کے ذریعے سامان کی ترسیل کی استعداد کو بڑھایا جائے. پورٹ قاسم پر ایل این جی جہازوں کی فیس کو کم کرکے اسے بین الاقومی سطح پر رائج ریٹس کے مطابق مقرر کیا جائے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ شپنگ لائیز کی ریگیولیشن کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بنا کر جلد پیش کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اپنی لاگت کو کم کرنے اور اپنے آپریشنز کو موٴثر بنانے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں نجی شعبے کی ترقی، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو سہولت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں. وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اور ترقی کی جانب گامزن ہے. پاکستان کی برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے برآمد کندگان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بندرگاہ کی کارکردگی خطے کی دوسری بندرگاہوں سے موازنے پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی.قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو کراچی پہنچے تو ان کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور اعلی حکام نے استقبال کیا۔
Comments are closed.