سندھ میں فوج،رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر وفاق حکومت نے فوج رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ اے ٹی اے 1997ْ کیسیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں فوج تعینات کی جاسکے گی۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جارہا ہے۔ صوبوں کو تعیناتی کا اختیار ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ نے محرم میں فوج کی تعیناتی کی منصوبہ بندی کی ہے، متعلقہ محکموں کی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اور انکی باہمی مشاورت سے فوجی دستے ضرورت کے مطابق تعینات کیے جائینگے

Comments are closed.