امریکی وفد سے سائفرسے متعلق ہماری تشویش دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے سائفر کے متعلق بات چیت کر کے ان پر واضح کر دیا ہے کہ سائفر کے سلسلے میں ہماری تشویش ہے جو دور کی جائیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتا ل کی تو پورا پاکستان ہی بھوک ہڑتال پر چلا جائے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کے پی کے میں پہلی مرتبہ حکومت میں قرضہ نہیں لیا گیا۔ کے پی کے حکومت نے سو ارب کا سر پلس بجٹ دیا ہے ۔ ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ویژن ہے۔

صوبوں اپنے پاوٴں پر کھڑا ہو ۔ سو دنوں میں ہم نے جو کام شروع کیا 2028 تک 8 سو میگاواٹ بجلی بنائی جائے گی ۔ کے پی کے میں ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دے رہے ہیں ۔ کے پی کے میں افسران کی ڈیمانڈ کی وہ دی نہیں جارہی ۔ بانی پی ٹی آئی کے تحفظات بالکل ٹھیک ہیں ۔ انھیں کسی سے ملنے نہیں دیا جارہا ۔ انھیں ان کے قانونی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو بھوک ہڑتال پورے پاکستان اور دنیا میں کی جائے گئی۔ ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں احترام کرتے ہیں ۔ ہم اپنا حق لینے کے لیے پر امن احتجاج کر سکتے ہیں۔ تا ہم احتجاج کے لئے اپنے لیڈر کے احکامات کی پیروی کرتے ہیں ۔

Comments are closed.