ممبئی (آن لائن) ورسٹائل بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے سپر اسٹار سلمان خان کی دریا دلی کی تعریف کرتے ہوئے ایک اہم انکشاف کردیا۔نواز الدین صدیقی بالی ووڈ کے تین بڑے خانز یعنی سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام کرچکے ہیں لیکن ان سب میں وہ سلمان خان کی سب سے زیادہ تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان بہترین شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے فلم بجرنگی بھائی جان میں اپنی متعدد پنچ لائنز مجھے دے دی تھیں۔
Comments are closed.