عالیہ بھٹ نے ساس کو اپنی طاقت قرار دے دیا

ممبئی (آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ساس نیتو کپور کو اپنی طاقت کا ستون قرار دے دیا۔ نیتو کپور کی سالگرہ پر ان کی بہو عالیہ بھٹ نے اپنی ساس کے خاص دن پر منفرد پیغام دیا۔عالیہ بھٹ نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی والدہ سونی رزدان اور ان کی ساس نیتو کپور موجود ہیں۔ مذکورہ تصویر رواں برس ماں کے عالمی دن کے موقع پر کھینچی گئی تھی جس میں عالیہ بھٹ کی دونوں مائیں سفید لباس میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔اسٹوری میں عالیہ نے نیتو کو ٹیگ کر کے لکھا کہ ‘سالگرہ مبارک موم، میری طاقت کا ستون، امن اور فیشن کی تمام چیزیں، آپ سے بے انتہا پیار’۔اپنے کیپشن کا اختتام انہوں نے زرد رنگ کے دل والے ایموجیز بنا کر کیا۔

Comments are closed.