بانی پی ٹی آئی کی نیب ترامیم انٹراکورٹ اپیلیں خارج کرنے استدعا
ماضی کے فیصلے کی روشنی میں بنچ میں نہ بیٹھیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر بھی اعتراض عائدکردیا
اسلام آباد (آن لائن )نیب ترامیم کا لعدم قرار دینے کے خلاف انٹر اکورٹ اپیل پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیا۔جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بنچ میں بیٹھنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ وہ ماضی کے فیصلے کی روشنی میں بنچ میں نہ بیٹھیں۔بدھ کو عمران خان نے اپنے جواب میں انٹر اکورٹ اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کر دی ، کسی کی کرپشن بچانے کیلئے قوانین میں ترمیم کسی بنانا رپبلک میں بھی نہیں ہوتا، کرپشن معیشت کیلئے تباہ کن اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے
، مجھ سے دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ترامیم کا فائدہ آپ کو بھی ہو گا، میرا موقف واضح ہے کہ میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے ، پارلیمنٹ کو قانون سازی آئین کے مطابق کرنی چاہیے ،نیب اختیار کا غلط استعمال کرتا ہے تو ترامیم اسے روکنے کی حد تک ہونی چاہیے ، اختیارات کا غلط استعمال کرنے کی مثال میرے خلاف نیب کا توشہ خانہ کیس ہے ، نیب نے مجھ پر کیس بنانے کیلئے ایک کروڑ 80 لاکھ کا نیکلس ، تین ارب 18 کروڑ روپے کا بتایا، ماضی کے فیصلے مدنظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس میرے کیس پر سماعت نہ کریں۔
Comments are closed.