وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کرنے کی با ضابطہ منظوری دیدی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کرنے کی با ضابطہ منظوری دیدی جبکہ پانچ وزارتوں کے ذیلی اداروں کی ڈاوٴن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ،بدھ کے روزوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا ،وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے محکمہ ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی ،پانچ وزارتوں کے ذیلی اداروں کی ڈاوٴن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے متعلق حکام کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر ریلیف کو فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے اس کے علاوہ وزارتوں کو سولر ٹیوب ویلز پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ،کابینہ اجلاس میں ادویات کی ٹی وی ریڈیو اور پرنٹ میڈیا پر اشتہارات چلانے کی منظوری دے دی گئی۔

Comments are closed.