پاسپورٹ بحران حل ہونے کے قریب،پاسپورٹ کیلئے مزید پرنٹ مشینیں منگوانے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)ملک بھرمیں پاسپورٹ کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کیلئے مزید پرنٹ مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ملک بھر میں پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کا مسئلہ حل ہوسکے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پاسپورٹس بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات تیزکر دیئے گئے ہیں اورحکومت نے پاسپورٹس پرنٹ کرنیوالی نئی مزید مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کو ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔پاسپورٹ حکام کے مطابق ستمبر میں نئی مشینیں بیرون ملک سے منگوا لی جائیں گی,نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں منگوائی جائیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی مشینیں 1گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹ تاخیر کا شکار رہے‘پاسپورٹس میں تاخیر کی وجوہات کاغذکی کمی اور مشینریوں کی کم استعداد کار تھی۔
Comments are closed.