پاکستان کا سیکورٹی کونسل کا ممبر منتخب ہو نا کامیاب سفارت کاری کی مثال ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل کا ممبر منتخب ہو نا کامیاب سفارت کاری کی مثال ہے ۔ امریکہ ، افغانستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی باعث تشو یش ہے عالمی برادری اسرائیلی مطالم کا نوٹس لے ۔ تر جمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آذربائجان کے صدر پاکستان کا دورے پر ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان نے کہا ایسٹونیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات ہوئے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مستحکم کر نے پر زور دیا۔ ترجمان نے کہا پاکستان، غزہ میں اسرائیل کی جاری بربریت کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل، غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔ ترجمان نے کہا یوم شہدا کشمیر کے ہفتے کے موقع پر شہید برہان وانی کی 8 ویں برسی منائی گئی۔ ترجمان نے کہا نئے ایرانی صدر کے منتخب ہونے کے بعد حلف برادری کی تقریب میں شرکت کے لیے تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

ترجمان نے پاکستان کے چند ہفتے قبل سیکورٹی کونسل کا ممبر منتخب ہو نے کو کامیاب سفارت کاری کی مثال قرار دیا ۔ ترجمان نے کہا پاکستان اپنے لوگوں اور املاک کی حفاظت کے عمل پیرا ہے ۔اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ پاکستان میں مقیم افغانی، بطور مہاجر رہ رہے ہیں جس کے لیے پی او آر کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دورہ افغان دونوں ممالک کی مشاورت سے ہوگا۔ افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے قریب ہے جبکہ افغانیوں سمیت دیگر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا دوسرا مرحلہ حکومت پاکستان کی ہدایات سے شروع ہوگا۔ ترجمان نے کہا پاکستان، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ افغان مہاجرین کی ان ممالک میں منتقلی کے لیے کام کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں ممالک مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاع کے حوالے سے تعاون کی پرانی تاریخ ہے۔

آئی ایف آر پی پاکستانی قوانین پر عملدرآمد کے لیے ہے۔ یہ ان غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی کے لیے ہے ۔ آئی ایف آر پی کے تحت متعدد ممالک کے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ترجمان نے کہا عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ مستقل مشن میں تقرری کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے۔ عاصم افتخار احمد کو حکومت نے تمام ذمہ داریاں, اختیارات اور دیگر فوائد د ی ہیں۔ پاکستان مرحلہ وار آئی ایف آر پی کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایف آر پی کا پہلا مرحلہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری تھا۔ یہ ضروری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم غیر قانونی شہریوں کے خلاف تھا۔

Comments are closed.