انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا تناسب 84 فیصد رہا
اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا،نگران وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے بٹن دبا کر نتائج کا اعلان کر دیا،بارہویں میں کامیابی کا تناسب 84 فیصد رہا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ ہم نے 42 روز میں نتائج کا اعلان کیا ہے،ہم نے دو سال ای مارکنگ بھی شروع کی، اس سال اسلامیات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین کی ای مارکنگ کی
پہلی بار گیارہویں اور بارہویں کے نتائج ایک ساتھ دے رہے ہیں،بارہویں میں 86495 سٹوڈنٹس نے حصہ کیا،پری میڈیکل میں 25770 سٹوڈنٹ نے امتحان دیا ، کامیابی کا تناسب 96.24 فیصد رہا ، اگلے سال کامیابی کے لیے کم سے کم شرح 40 فیصد ہو گی،میٹرک کا سیکنڈ اینیول امتحانات 13 ستمبر کو ہوں گے،انٹرمیڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان 10 اکتوبر سے شروع ہوں
Comments are closed.