رضوانہ تشدد کیس:سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی،
وفاقی حکومت اورایڈوکیٹ جنرل افس کومعاونٹ کیلئے نوٹسزجاری کردئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بچوں پر تشدد اورچائلڈ لیبرسے متعلق فیڈریشن کو دیکھنا چاہیے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی نوکری سے برخاست کی دائردرخواست پرسماعت کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے تفصیلی درخواست آئی ہے،
سول جج کا معاملہ ویسے توایڈمنسٹریٹو سائیڈ پرہے لیکن ہم جوڈیشل سائیڈ پر بھی دیکھیں گے چیف جسٹس نیطیبہ تشدد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کم سن طیبہ تشدد کیس سمیت متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، عدالت نے وفاقی حکومت اور ایڈوکیٹ جنرل افس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاونت طلب کر لی،اسٹیٹ کونسل نے نوٹس کی تیاری کیلئے درخواست کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ، عاصم حفیظ کی اہلیہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پرجبکہ سول جج کولاہورہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا رکھا
Comments are closed.