سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے،حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد( آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے، یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے بلکہ اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے سے ان جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی جو جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹیوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں اور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں۔ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔الیکشن کمشنر کو اب فوری مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب ان کا عہدہ پر رہنے کا کوئی جوا ز نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کاکہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر فوری عہدے سے استعفیٰ دیں۔

Comments are closed.