سپریم کورٹ کے فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہوا،شبلی فراز

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہوا، آج کا دن پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ کا یاد گار دن ہے اور ابھی ہمیں آدھا مینڈیٹ ملا ہے، ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، عدالتوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمیں مخصوص نشستیں مل گئی ہیں،۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام آج نوافل ادا کریں، اللہ کاشکرادا کریں۔آج عوام جمہوری قوتوں کیلئے خوشی کا دن ہے۔ ہم اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے آئین میں ترامیم کاراستہ روک دیا۔ یہ دو تہائی اکثریت لیکر آئین میں ترامیم کرنے جارہے تھے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں جس کا جو حق ہے اسے ملنا چاہیے۔آج کے فیصلے سے آئین کا حلیہ بگاڑنے کے ارادے پرعمل کرنے کاراستہ روک دیاگیا۔سیاسی تاریخ میں آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فارم 47 کے ذریعے لوگ منتخب کروائے گئے۔ جب تک ہماری تمام سیٹیں واپس نہیں ملتیں جدو جہد جاری رہے گی۔

ہمیں مخصوص نشستیں تو مل گئیں فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی سیٹیں بھی واپس کی جائیں۔اس سے قبل رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔آج 25 کروڑ عوام کیلئے اور محب وطن پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے۔یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے۔انشاء اللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔ ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

Comments are closed.