سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن بڑے فیصلوں کی روایت برقرار رکھی
اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیکر بڑے فیصلوں کی روایت برقرار رکھی ہے۔اس سے قبل 31 جولائی 2009 بروز جمعہ کوسپریم کورٹ نے پرویزمشرف کے مارشل لاء کوغیر آئینی قرار دیا۔28جولائی 2017 بروز جمعہ کو پاناما کیس میں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا۔15دسمبر 2017 کو جمعہ کے روز جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا۔6جولائی 2018 بروز جمعہ کو نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا ہوئی۔واضح رہے کہ 12 جولائی 2024 جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کود ینے کا حکم دیدیا۔
Comments are closed.