تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا،راناثناء اللہ

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثناء اللہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق دئیے گئے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا،حکومت اس فیصلے کو تسلیم کرتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں جانے یا نہ جانے کے نکتے پر فیصلہ کریں گے۔ہماری قانونی ٹیم اس فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔ فیصلے پر اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائیگی جبکہ حکومت تفصیلی فیصلے آنے کے بعد طے کریگی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل میں جانا ہے یا نہیں۔حکومت کو اس فیصلے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ آج پریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا۔

Comments are closed.