سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں پر فیصلہ کے بعد تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت بننے کا امکان
اسلام آباد ( آن لائن )مخصوص نشستوں پر فیصلہ کے بعد تحریک انصاف پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت بن جائے گی ، قومی اسمبلی میں اس وقت سنی اتحاد کے 84اور آزاد 8ارکان ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو 22نشستیں ملنے سے تعداد 114ہوجائے گی مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد قومی اسمبلی میں 108 ہے پیپلز پارٹی 68، ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 8، ق لیگ 5 اور آئی پی پی کے 4 ارکان ہیں۔ ذرائع کے مطابق واحد اکثریتی جماعت ہونے کے باوجود تحریک انصاف اکیلی حکومت نہیں بنا سکتی حکومت بنانے کیلئے اسے ہر حال میں پیپلز پارٹی کی حمایت درکار ہوگی حکومت بنانے یا گرانے کیلئے 169 اراکین کی اکثریت لازمی ہے ۔
Comments are closed.