مخصوص نشستوں پر اکثریتی فیصلہ ماوراء آئین اور قانون ہے،اکبر ایس بابر

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر اکثریتی فیصلہ ماوراء آئین اور قانون ہے،ایسے فیصلے جوڈیشل بوناپارٹزم) کے زمرے میں آتے ہیں جس سے مارشل لا کی راہ ہموار ہوتی ہے،ریلیف اس جماعت کو دیا گیا جو کیس میں فریق تک نہیں تھی، جو عدالتی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا،اگر قانونی فیصلے ایک سیاسی جماعت کی مقبولیت کو مدنظر رکھ کر دیے جانے لگے تو پھر کل کی مقبول جماعت اپنے سیاسی گٹھ جوڑ میں ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد اپنی مقبولیت کا دعوٰی کھو چکی ہے۔ تو کیا اب قانونی فیصلے اس جماعت کی کھوئی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر دیئے جائیں گے،اکثریتی فیصلہ سیاسی زیادہ اور قانونی کم ہے جو آئین اور قانون پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

Comments are closed.