انٹرا پارٹی انتخابات ،پی ٹی آئی کیلئے آزمائش کا ایک اور مرحلہ شروع ہوگیا

اسلام آباد(آن لائن) انٹرا پارٹی انتخابات ،پی ٹی آئی کیلئے آزمائش کا ایک اور مرحلہ شروع ہوگیا ،پی ٹی آئی کا پارٹی سرٹیفیکیٹ کون جاری کرے گاتاحال یہ فیصلہ نہ ہوسکا ،الیکشن کمیشن نے تاحال پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد تحریک انصاف کیلئے ایک اور آزمائش کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستون کی فہرست اور آزاد ارکان کیلئے پارٹی سرٹفکیٹ کون جمع کروائے گا کیونکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ تاحال الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے اور ابھی تک الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا ہے ذرائع کے مطابق ان حالات میں الیکشن کمیشن کے سامنے بیرسٹر گوہر کے جاری کردہ پارٹی سرٹفکیٹس کی حیثیت کیا ہوگی کیا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کے جلد فیصلہ کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے گی یا سپریم کورٹ کے پاس شنوائی کیلئے جائے گی۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.