نواز شریف نے (ن) لیگ کی تمام مرکزی قیادت کو مری میں طلب کر لیا

مری (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے (ن) لیگ کی تمام مرکزی قیادت کو مری میں طلب کر لیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔

Comments are closed.