سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا تبادلہ کردیا گیا‘فیصل آباد سے عبدالغفور انجم تعینات ‘اسدوڑائچ ساہیوال تعینات
راولپنڈی(آن لائن) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا تبادلہ کردیا گیا‘فیصل آباد سے عبدالغفور انجم کوتعینات کردیا گیا۔سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کا اچانک جمعہ کی نصف شب اڈیالہ جیل سے چھوٹی جیل ساہی وال جیل تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ گریڈ 19کے سپرنٹنڈنٹ جیل فیصل آباد عبد الغفور انجم کی اڈیالہ میں تعیناتی کی گئی ہے۔ساجد بیگ سپرنٹنڈنٹ جیل ساہیوال کو فیصل آباد جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسد وڑائچ کا اڈیالہ جیل سے تبادلہ انتہائی معنی خیز قرار دیا جارہا ہے۔
Comments are closed.