صنم جاوید کو ایک بار پھر گرفتار کرلیاگیا ہے ،علی اشفاق ایڈووکیٹ

 اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ صنم جاوید کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ایک ٹویٹ میں صنم جاوید کی گرفتاری کے حوالے سے علی اشفاق ایڈووکیٹ نے تصدیق کی ہے کہ صنم جاوید کو ایک بارپھر گرفتار کرلیاگیاہے ہم نے بغیر مزاحمت اس کو پولیس کے حوالے کیا یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیے اوریہی ہم نے کیاہے کہ ہمارے ساتھ جو مرضی یہ کرلیں ہم آئین و قانون کا راستہ کسی بھی صورت نہیں چھوڑینگے اور ایک دن ہمیں انصاف ضرور ملے گا

Comments are closed.