بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا
اسلام آباد(آن لائن)بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردی کے سب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جناح ہاوس حملے کیمقدمے میں گرفتاری ڈال لی۔بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی، پولیس ذرائع کے مطابقی لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط گرفتاری ڈالی‘بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوس حملے سمیت نومئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنیکی استدعا کی، عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنیکی اجازت نہیں دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کے ذریعے لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے،جناح ہاوس حملے سے متعلق تفتیش کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروارکھی ہے۔
Comments are closed.