قانون اور آئین کے مطابق ملک کو نہ چلایا گیا تو ملک قائم نہیں رہے گا‘اسد قیصر

اسلام آباد (آن لائن)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق ملک کو نہ چلایا گیا تو ملک قائم نہیں رہے گا،لوگوں کی وفاداری کی تبدیلی کرنے کیلئے ان پر زور ڈالا جا رہا ہے ‘فیصلوں کے خلاف بغاوت ہورہی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے جھنگ سے ایم این اے امیر سلطان کو کل رات اغوا کیا گیا ہے ،عدلیہ کے فیصلے پر حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔ جس کے پاس اختیار ہے وہ طاقت کے زور پر فیصلے کر رہا۔ لوگوں کی وفاداری کی تبدیلی کرنے کے لیے ان پر زور ڈالا جا رہا ہے ۔فیصلوں کے خلاف بغاوت ہورہی ہے۔ قانون اور آئین کے مطابق ملک کو نہ چلایا گیا تو ملک قائم نہیں رہے۔ آپ پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں ملک کو خطرات سے دوچار نہ کریں۔

ہم پاکستانی ہیں آئین اور قانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت پاکستان تحریک انصاف کا کارکن بتانا چاہتا ہوں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ تحریک انصاف کے ایم این ایز کو عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ میری سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ فارم 45 اور 47 کا فیصلہ جلد کیا جائے۔ ملک میں دھندلی زدہ جعلی انتخاب ہوا اور اس میں چیف الیکشن کمیشن کا کلیدی کا کردار ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے۔ اسد قیصر نے کہا کہ چیف منسٹر علی امین گنڈاپور سے کہوں گا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں۔

Comments are closed.