مخصوص نشستوں کا فیصلہ،حکومت کا پارلیمان کے اجلاس بلانے پر غور
اسلام آباد(آن لائن) مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تناظر میں نظرثانی اپیل دائر کرنے سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکمت عملی کی تیاری کے لئے بحث کروانے پر غورکیلئے حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غورشروع کردیا ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم سے ملاقات میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے، ن لیگ کے سینئر رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ نواز شریف کی صدارت میں اجلاس میں ہوگا اجلاس میں مخصوص نشستوں بارے عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی حکومت نظر ثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔
Comments are closed.