9مئی مقدمہ،شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

لاہور:لاہور کی انسدا د دہشتگردی کی عدالت نے9مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا،شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل میں لایا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے فاضل جج خالد ارشد بٹ نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمودقریشی نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22جولائی تک ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی پر تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمودقریشی کو جیل ٹرائل کیلئے اڈیالہ جیل راولپنڈی سے جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے9مئی سے متعلق جناح ہاوس اور تھانہ شادمان سمیت دیگر جلا وگھیرا وکے مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وزیر خارجہ کو ہتھکڑی لگا کر کوٹ لکھپت جیل میں لایا گیا۔

Comments are closed.